30.8 C
Islamabad

اسرائیل میں یرغمالیوں کے اہل خانہ کی ملک گیر ہڑتال، نیتن یاہو سے جنگ بندی کا مطالبہ

اسرائیل میں غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلی شہریوں کے اہل خانہ نے ملک گیر ہڑتال شروع کر دی۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آج یرغمالیوں کے اہل خانہ و قریبی رشتے دار ملک گیر ہڑتال پر چلے گئے، ان کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدہ کرے۔

 

حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلی شہری اٹزک ہورن کے والد ایٹن ہورن نے گزشتہ روز اسرائیلیوں سے ملک گیر ہڑتال میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی۔

ایٹن ہورن کا کہنا تھا کہ کل اسرائیل میں معمولات زندگی رُک جائے گی اور میں سب کو ملک گیر ہڑتال میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔

یرغمالی شہری کے والد نے کہا کہ یہ احتجاج کا دن ہے یہ نہ صرف یرغمالیوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے بلکہ اسرائیلی ریاست کے اخلاقی کردار کو برقرار رکھنے کیلیے مظاہرہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں حماس کے ہاتھوں اب بھی 50 اسرائیلی شہری یرغمال ہیں جن میں سے 20 کے زندہ ہونے کا خیال کیا جاتا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین