30.8 C
Islamabad

پی ٹی اے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروسز کی بحالی کیلیے اہم اقدامات

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام صور تحال کے حوالے سے نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے متعدد موبائل اور فکسڈ لائن سائٹس متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث سروسز میں تعطل پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی اے کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور وفاقی و صوبائی اداروں، ضلعی انتظامیہ اور ٹیلی کام آپریٹروں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ سروسز کے حوالے سے فوری بحالی کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

بونیر میں پی ٹی اے نے وفاقی وزیر امیر مقام، چیئر مین پی ٹی آئی گوہر خان، ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم اور پی ٹی سی ایل و سی ایم اوز کے اعلیٰ نمائندگان کے ساتھ نیٹ ورک کی بحالی کے اقدامات کے جائزے کیلیے اجلاس منعقد کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے آپریٹروں کے تعاون سے کم سے کم وقت میں کمیونیکیشن سروسز کی بحالی کے حوالے سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ بلا تعطل ٹیلی کام خدمات ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے حوالے سے بروقت اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین