39.7 C
Islamabad

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے باجوڑ میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مشکل حالات میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے اہلکار ہماری قوم کے اصل ہیروز ہیں، جن کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہداء اپنے کردار اور خدمت سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔سید یوسف رضا گیلانی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا کرے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں قتل ہونیوالے گروپ کیپٹن کا قاتل گرفتار

اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے افسر گروپ کیپٹن...

یورپ درجہ حرارت میں اضافہ ہلاکتیں 4 ہزار تک جاپہنچیں

یورپ میں شدید گرمی کی لہر نے تباہی مچا...

پاک فوج نے افغانستان سے بلوچستان میں بھیجے گئے 4ڈرونز فضا میں تباہ کردیئے

اسلام آباد:  پاک فوج نے بلوچستان سرحد پر افغان طالبان...

تازہ ترین