27.1 C
Islamabad

برازیل کے وزیر صحت نے اپنی اہلیہ اوربیٹی کے سیاحتی ویزے منسوخ کرنے کے امریکی فیصلے کو بزدلانہ قراردے دیا

رازیل کے وزیر صحت الیگزاندر پادیلا نے امریکی حکومت کی جانب سے اپنی اہلیہ اور 10 سالہ بیٹی کے سیاحتی ویزے منسوخ کرنے کے فیصلے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان لوگوں کو دھمکانے کی کوشش ہے جو امریکا کے سامنے جھکنے سے انکار کرتے ہیں۔شنہوا کے مطابق الیگزاندر پادیلا نے کہا کہ یہ اقدام امریکا کی جانب سے برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کے خلاف جاری مقدمے پر عائد پابندیوں کا حصہ ہے۔

بولسونارو اس وقت بغاوت کی کوشش کے الزام میں گھر میں نظر بند ہیں۔گلوبو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں الیگزاندر پادیلا نے کہا کہ یہ اقدام بولسونارو کے کیمپ کی سازش ہے اور اس خیال کا مذاق اڑایا کہ ایک 10 سالہ بچہ امریکا کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔امریکا نے کئی حکام کے ویزے بھی منسوخ کیے، جن میں سپریم کورٹ کے جج اور وزارت صحت کے دو حکام شامل ہیں، جن کا تعلق ’’موری ڈاکٹرز‘‘ پروگرام سے تھا جس کے تحت کیوبا کے ڈاکٹروں کو پسماندہ علاقوں میں خدمات کے لیے لایا گیا تھا۔

برازیل کی انسٹی ٹیوشنل ریلیشنز منسٹر گلیسی ہوفمین نے ویزے منسوخ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر صحت الیگزاندر پادیلا کے کام کا دفاع کیا اور کہا کہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے جانیں بچائیں، جبکہ بولسونارو کے اقدامات نے وبا کے دوران ایسا نہیں کیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں امریکی انتظامیہ نے برازیلی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا اور برازیل کی سپریم فیڈرل کورٹ پر دباؤ ڈالا کہ وہ بولسونارو کیس ختم کرے۔

 

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین