28.8 C
Islamabad

ترکیہ نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

ترکیہ نے اسرائیل اور کرد قیادت والے ایس ڈی ایف پر شام کو غیرمستحکم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

شامی ہم منصب کے ہمراہ انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل اور ایس ڈی ایف شام کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ ہیں، اسرائیلی سلامتی ہمسایہ ممالک کو غیرمحفوظ بنا کر حاصل نہیں ہو سکتی۔

ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ ایس ڈی ایف شام کی بدامنی کو اپنے مفاد میں استعمال کر رہا ہے اچھے ارادوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم شرارت برداشت نہیں کریں گے۔

شامی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ اسرائیلی اقدامات ہمارے شہریوں کی سلامتی کونقصان پہنچا رہے ہیں۔

ترکیہ اور شام کے وزرائےدفاع کے درمیان فوجی تعاون کے ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ شام میں 14 سالہ خانہ جنگی اور بشارالاسد کی برطرفی کے بعد بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔

حلب صوبے میں شامی فوج اور ایس ڈی ایف کے درمیان دوبارہ جھڑپیں ہوئی ہیں جب کہ مارچ میں دستخط شدہ انضمام معاہدے پر عملدرآمد میں رکاوٹیں بھی برقرار ہیں۔

شامی حکومت اور ایس ڈی ایف کے درمیان پیرس میں طےشدہ ملاقات بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں قتل ہونیوالے گروپ کیپٹن کا قاتل گرفتار

اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے افسر گروپ کیپٹن...

یورپ درجہ حرارت میں اضافہ ہلاکتیں 4 ہزار تک جاپہنچیں

یورپ میں شدید گرمی کی لہر نے تباہی مچا...

پاک فوج نے افغانستان سے بلوچستان میں بھیجے گئے 4ڈرونز فضا میں تباہ کردیئے

اسلام آباد:  پاک فوج نے بلوچستان سرحد پر افغان طالبان...

تازہ ترین