27.7 C
Islamabad

ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ،کوکوگف ،جیسمین پاؤلینی اور باربورا کریجیکووا چوتھے رائونڈ میں داخل

امریکا کی نامور ٹینس سٹار عالمی نمبر ٹواور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈکوکوگف،اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پاؤلینی اور جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار باربورا کریجیکووا ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کےچوتھے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔کوکوگف نے ویمنز سنگلز مقابلوں میں باآسانی اور بلامقابلہ چوتھے رائونڈ میں پہنچ گئیں کیونکہ ان کو یوکرین حریف کھلاڑی ڈیانا اولیکسنڈریونا یاسٹریمسکا کے خلاف تیسرے رائونڈ میچ میں واک اوور مل گیا تھا۔

اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پاؤلینی نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں امریکی حریف کھلاڑی ایشلین کروگر کو شکست دے کر چوتھے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔امریکی ریاست اوہائیو کے شہر میسن کے لنڈنر فیملی ٹینس سینٹر میں ڈبلیو ٹی اے کا ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ 21 سالہ نامور امریکی ٹینس سٹار، کوکوگف کو ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں یوکرین حریف کھلاڑی ڈیانا اولیکسنڈریونا یاسٹریمسکا کے خلاف واک اوور مل گیا تھا ۔

سیکنڈ سیڈڈکوکوگف کا چوتھے رائونڈ میچ میں مقابلہ اٹلی کی ٹینس کھلاڑی لوسیا برونزٹی سے ہوگی۔29 سالہ اطالوی ٹینس سٹار جیسمین پاؤلین نے بھی تیسری رکاوٹ عبور کر لی، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی ایشلین کروگر کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(2-7)اور 1-6 سے ہرا کر چوتھے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔تیسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار باربورا کریجیکووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی ایوا جووک کو 4-6، 6-3 اور 2-6 سے مات دی اور چوتھے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین