27.7 C
Islamabad

وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں زلزلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑ ی میں ترکیہ کی ہر قسم کی مدد کےلئے تیار ہے۔پیرکو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ کے صوبے بالکسر میں زلزلے پر ان کا دل رنجیدہ ہے، ہماری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم اپنے ترک بہن بھائیوں کی اس سانحے میں حفاظت اور جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنے بھائی ترک صدر رجب طیب ایردوان سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اس قدرتی سانحے پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ،پاکستان ترکیہ کی اس مشکل گھڑی میں ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین