32 C
Islamabad

امریکا میں دھماکہ، متعدد ہلاک و زخمی

امریکا کی ریاست پنسلوینیا میں اسٹیل پلانٹ میں زوردار دھماکے کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی ریاست پنسلوینیا میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے کے باعث علاقے میں دھویں کے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آبادی نے گھروں کے کھڑکی دروازے بند کیے ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسٹیل پلانٹ میں دھماکے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں، تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 10 افراد میں سے 5 کی حالت نازک ہے، جبکہ 5 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے خارج کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا میں یہ ایک کوئلے کے ایندھن سے چلنے والا پلانٹ ہے جہاں 1 ہزار 300 ملازمین کام کرتے ہیں۔

امریکی اسٹیل کے سی ای او اور صدر ڈیوڈ بیوریٹ کے مطابق انکی کمپنی متعلقہ اداروں سے دھماکوں میں تفتیش کے دوران رابطے میں ہے تاکہ واقعے کی وجہ کا علم ہوسکے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین