33.2 C
Islamabad

کراچی : راشد منہاس روڈ حادثے کے بعد ڈمپروں کو آگ لگانے کے واقعات ، تحقیقاتی ٹیم تشکیل

کراچی: راشد منہاس روڈ ڈمپر حادثے کے بعد ڈمپروں کو آگ لگانے کے واقعات کی تحقیقات کے لئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابقگزشتہ شب راشد منہاس روڈ پر ڈمپر اور موٹر سائیکل کے خوفناک حادثے کے بعد شر پسندوں کی جانب سے سات ڈمپرز کو اگ لگانے کا واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس میں ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی اور ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ون انعم تجمل شامل ہیں۔

ٹیم کو ملزمان کی شناخت، گرفتاری اور ٹھوس شواہد جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تحقیقات کی پیش رفت کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے امن و امان قائم رکھنے میں ناکامی اور فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او یوسف پلازہ افتخار خانزادہ اور ایس ایچ او فیڈرل بی صنعتی ایریا شاہد بلوچ کو معطل کرکے بی کمپنی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر گزشتہ شب ڈمپر اور موٹر سائیکل کے خوفناک حادثے میں بہن بھائی جاں بحق اور والد شدید زخمی ہوگئے تھے ، جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ ماہ نور اور 14 سالہ احمد رضا شامل تھے۔
.
ماہ نور کی آئندہ ماہ شادی طے تھی اور گھر میں تیاریاں جاری تھیں۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے سات ڈمپرز کو آگ لگا دی، پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پایا جبکہ ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا تھا.

بعد ازاں پولیس نے ہنگامہ آرائی اور ڈمپر جلانے کے الزام میں 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین