31.8 C
Islamabad

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اسرائیلی کابینہ کی غزہ پر نیتن یاہو کی عسکری قبضے کی تجویز کی منظوری کی مذمت

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسرائیلی کابینہ کی غزہ پر نیتن یاہو کی عسکری قبضے کی تجویز کی منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کابینہ کی غزہ پر قبضے کی منظوری اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم ناقابلِ قبول ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔عالمی برادری اسرائیلی عزائم کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ہر فورم پر فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔جدو جہد آزادی کیلئے فلسطینی عوام کی قربانیاں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔غزہ کے عوام تنہا نہیں، پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام انکے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین