اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبہ ایچ نائن کے پرنسپل پروفیسر جاوید اقبال مغل کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس عہدے پر ڈاکٹر یاسین آفاقی کی جگہ تعینات کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن 19 مئی 2026 کو جاری کیا گیانوٹیفکیشن کے مطابق وہ اپنی نئی ذمہ داریاں کے ساتھ ساتھ اپنے موجودہ ادارے ایچ نائن کالج کے پرنسپل کا اضافی چارج بھی برقرار رکھیں گے۔ پروفیسر جاوید اقبال مغل اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبہ سہالہ اور اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی تعیناتی کو تدریسی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔فیڈرل گورنمنٹ کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر اکرم خان کھوسہ نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلیمی نظام کے لیے مثبت پیش رفت ہے اور اس سے ادارہ جاتی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔
