واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے عارضی جنگ بندی معاہدے میں ایران کے ساتھ لبنان بھی شامل ہے۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، جنہوں نے اس سیز فائر میں اہم کردار ادا کیا ہے، پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ ایران اور امریکا اپنے اتحادیوں سمیت لبنان اور دیگر تمام علاقوں میں فوری جنگ بندی پر راضی ہو گئے ہیں اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔لیکن اس اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا، جس کے نتیجے میں لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق کم از کم 254 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے بھی ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کارروائیاں سویلین علاقوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔اس صورتحال پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ثالثوں کے مؤقف کے برعکس دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اس جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں ہے
