42.9 C
Islamabad

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ نے تمام ملکوں پر 10 فیصد ٹیرف پھر عائد کردیا

امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیرف کے فیصلے کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کے وسیع عالمی ٹیرف پلان کو غیر قانونی قرار دیا کیونکہ انہوں نے قانون کے بغیر خود سے ٹیرف عائد کیا تھا۔ٹرمپ نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی اور فوراً ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جس کے تحت تمام ممالک پر 10 فیصد گلوبل ٹیرف عائد کردیا گیا جسے 150 دن تک نافذ رکھا جائے گا، بشرطیکہ کانگریس اسے توسیع نہ دے۔نئی 10 فیصد ٹیرف تمام ملکوں سے آنے والی درآمدات پر لاگو ہوگا۔ اگرچہ کچھ اشیا اور مخصوص ممالک (مثلاً کینیڈا اور میکسیکو کیلئے کچھ استثنیٰ بھی بیان کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ ٹرمپ کی تجارتی پالیسی کے لیے بڑا دھچکا تصور کیا جارہا ہے، کیونکہ عدالت نے کارپوریٹ اور اقتصادی امور میں کانگریس کے کردار کو فوقیت دی ہے۔ٹرمپ کا نیا 10 فیصد ٹیرف عالمی تجارت کے اصولوں کو تبدیل کرنے کا اعلان ہے۔ کچھ ممالک نے اس پر تحفظات ظاہر کیے ہیں، جبکہ بعض نے اس کو تجارتی تناؤ میں اضافہ قرار دیا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین