35.5 C
Islamabad

وزیراعظم سے صرف دہشتگردی سے متعلق بات ہوئی عمران خان سے ملاقات کروانے کی درخواست نہیں کی، سہیل آفریدی

اسلام آباد:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پی ایم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی بلکہ دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ ابھی ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی۔سہیل آفریدی نے کہا کہ شہباز شریف سے آج ملاقات ہوئی ہے، ہم نے بلوچستان کے حالات پر اظہار تعزیت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ہو یا باقی بقیاجات ان سب کے حوالے سے بات چیت کی ہے، شہباز شریف صاحب نے احسن اقبال کو ہدایت جاری کی ہیں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کے درمیان ملاقات، سیکیورٹی کی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی ہے میڈیا سے گفتگو کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم پی ایم ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا، جس میں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین