ابوظہبی:
صدر مملکت آصف علی زرداری سے اے ڈی پورٹس گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن محمد جمعہ الشامسی کی ملاقات ہوئی صدر مملکت نے پاکستان کے بحری اور لاجسٹکس شعبے میں اے ڈی پورٹس گروپ کی طویل المدتی سرمایہ کاری اور بڑھتے ہوئے کردار کو سراہا صدر آصف علی زرداری نے اے ڈی پورٹس گروپ کی سرمایہ کاری کو پاکستان–متحدہ عرب امارات اقتصادی تعاون کا ایک اہم ستون قرار دیاصدر مملکت نے کراچی بندرگاہ پر گروپ کی جاری سرمایہ کاری کو بندرگاہ کی صلاحیت، کارکردگی اور علاقائی مسابقت بڑھانے کے لیے نہایت اہم قرار دیادونوں فریقین کا بندرگاہ کے انفراسٹرکچر کی توسیع اور جدت سے ہم آہنگ تجارتی سرگرمیوں میں اضافے پر اتفاق کیا گیا پاکستان کی مجموعی معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک کی سمندری تجارت کو تقویت ملے گی،صدر مملکت کی جانب سے اسلام آباد میں اے ڈی پورٹس گروپ کے نمائندہ دفتر کے قیام کا خیر مقدم کیاصدر آصف علی زرداری نے تجارت اور کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ڈیجیٹل اور کسٹمز سہولت کاری کے اقدامات میں گروپ کے تعاون کو سراہاملاقات میں خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، رکن قومی اسمبلی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے
