25.4 C
Islamabad

ایم کیو ایم کے وفاقی وزراء اور اراکین سے سرکاری سکیورٹی واپس لے لی گئی

ایم کیو ایم پاکستان کے وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لے لی گئی۔وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، امین الحق، فاروق ستار، انیس قائم خانی بھی سکیورٹی سے محروم ہو گئے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی گئی۔ نجی میڈیا دنیا گروپ کے مطابق وزارت داخلہ نے سکیورٹی اہلکاروں کو فوری واپس آنے کی ہدایت کر دی، ایم کیو ایم رہنماؤں نے آج شام 4 بجے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر لی، ایم کیو ایم کے وزرا اور ارکان اسمبلی نے سانحہ گل پلازہ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ایم کیو ایم کے وزرا، اراکین اسمبلی اور لیڈروں نے سکیورٹی ہٹائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا، ایم کیو ایم رہنما نے بتایا کہ انہیں سکیورٹی واپس بلانے کی وجہ نہیں بتائی گئی، ممکن ہے سانحہ گل پلازہ پر تنقید وجہ بنی ہو، متحدہ رہنما نے کہا کہ وہ سانحہ گل پلازہ پر سوالات اٹھاتے رہیں گے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین