30.7 C
Islamabad

پائیدار ترقی کے حصول کیلئے متبادل توانائی کا مؤثر استعمال لازم ہے، آصف علی زرداری

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے، حکومت کی پالیسی میں آلودگی سے پاک توانائی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، پاکستان نے 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شدید سموگ اور فضائی آلودگی عوامی صحت کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے، فضائی آلودگی کے سماجی و معاشی اثرات تشویشناک ہیں، کم کاربن ترقی پاکستان کی قومی موسمیاتی پالیسی کا اہم ستون ہے، پاکستان کے توانائی مکس میں 35 فیصد صاف اور قابل تجدید توانائی شامل ہے۔صدر زرداری نے واضح کیا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے توانائی کے مؤثر استعمال پر ناگزیر ہے، صاف توانائی ماحولیاتی نہیں بلکہ معاشی ضرورت بھی ہے، آلودگی سے پاک توانائی روزگار اور ٹیکنالوجی کی ترقی کا ذریعہ ہے، پاکستان قابل اعتماد اور پائیدار توانائی نظام کی تعمیر کے لیے پُرعزم ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین