40.5 C
Islamabad

بگ بیش لیگ،سست ترین بلے بازوں میں بابر اور رضوان کی پوزیشن برقرار

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے سست ترین بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے محمد رضوان اور بابراعظم نے ٹاپ 2 پوزیشنز حاصل کرلی ہیں۔پاکستان کے دونوں پلیئرز سے ٹیموں نے بہت زیادہ توقعات وابستہ کی تھیں مگر دونوں نے ہی ہارڈ ہٹنگ کے بجائے روایتی محتاط کرکٹ کھیلی۔رواں سیزن میں اسٹرائیک ریٹ کے حوالے سے سب سے سست بیٹنگ کرنے والے بیٹرز کی فہرست کے ٹاپ پر محمد رضوان موجود ہیں، جنہوں نے 102.74 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز اسکور کیے۔رضوان نے 10 اننگز میں 18.7 کی اوسط سے 187 رنز بنائے، وہ کوئی نصف سنچری تک نہیں بنا سکے، ان کے بعد موجود بابراعظم کا اسٹرائیک ریٹ 107.48 ہے۔ بابر اعظم نے اب تک 9 میچز میں 28.71 کی اوسط اور 2 ففٹیز کی مدد سے 201 رنز بنائے ہیں۔تیسرے نمبر پر 110.21 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کونسٹاس اور 127.50 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ٹام روجرز موجود ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین