36.7 C
Islamabad

ایران میں عوامی مظاہرے 27 صوبوں تک پھیل گئے 35 افراد ہلاک

ایران میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے 31 میں سے 27 صوبوں کے 250 سے زائد مقامات تک پھیل گئے ہیں، جس کے باعث مجموعی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ مختلف شہروں میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ہیومن رائٹس ایکٹیویسٹ نیوز ایجنسی (ایچ آر اے این اے) کی رپورٹ کے مطابق ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران ہونے والے تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 35 تک پہنچ گئی ہے۔

ادھر نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے پیر کی شب رپورٹ کیا کہ مظاہروں کے دوران تقریباً 250 پولیس اہلکار اور رضاکار بسیج فورس کے 45 ارکان زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری ان مظاہروں کے دوران اب تک 1200 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ایچ آر اے این اے کے مطابق ان مظاہروں میں جامعات کے طلبہ بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں اور مختلف شہروں میں طلبہ کی جانب سے الگ الگ احتجاجی سرگرمیاں دیکھی جا رہی ہیں۔

احتجاج کا بنیادی سبب بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی مشکلات کو بتایا جا رہا ہے، جس سے عام شہریوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے ان کے لیے گزارا مشکل بنا دیا ہے اور حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین