جاپان میں چھ اعشاریہ دو شدت کے زلزلے نے وسیع علاقے کو ہلا کر رکھ دیا جس کے بعد کافی تعداد میں آفٹر شاکس بھی آتے رہے
روئٹرز کے مطابق جاپان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کو چوکوگو ریجن میں آنے والے زلزلے کا مرکز شیمانے کے علاقے پریفیکچر میں تھا
جاپان میں زلزلے آنا عام سی بات سمجھی جاتی ہے کیونکہ وہ دنیا کے خطوں میں سے ایک ہے جو ان مقامات پر واقع ہیں جو زلزلے کے لحاظ سے ایکٹیو تصور کیے جاتے ہیں۔
زلزلے کی شدت جاپان کے ایک سے سات تک سکیل کے لحاظ سے پانچ سے اوپر کی سطح کی تھی، جو اس قدر شدید ہوتی ہے کہ سہارے کے بعد حرکت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
زلزلے کے بعد مغربی جاپان کے محکمہ ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شین اوساکا اور ہاکاٹہ کے درمیان چلنے والی شینکاسن بلٹ ٹرین کی سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔
