42.9 C
Islamabad

موسم میں شدت امریکہ میں 9 ہزار پروازیں منسوخ

امریکا کے شمال مشرقی حصوں میں ہفتے کی صبح برف اور ژالہ باری کے باعث سردی میں مزید شدت آگئی ،جس کے باعث تعطیلات کے بعد فضائی سفر بری طرح متاثر ہوا اور نیویارک و نیوجرسی میں موسمی ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی، اگرچہ دن چڑھنے کے ساتھ طوفان کی شدت میں کچھ کمی آئی۔حکام نے خطرناک موسمی حالات کے پیش نظر شمال مشرق کے بیشتر علاقوں میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی۔ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے کہا کہ شہریوں کی سلامتی ان کی اولین ترجیح ہے اور طوفان کے دوران انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک کے وسطی علاقے سیراکیوز سے لانگ آئی لینڈ تک اور کنیکٹیکٹ میں 6 سے 10 انچ تک برف پڑی، جبکہ نیویارک سٹی میں 2 سے 4 انچ برف ریکارڈ کی گئی، جو 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔موسم کی شدت کم ہونے کے باوجود سفری مشکلات برقرار رہیں۔ فلائٹ ایویئر کے مطابق ہفتے کو امریکا بھر میں 9 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں، جن میں نیویارک کے بڑے ہوائی اڈے بھی شامل ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین