43 C
Islamabad

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 90 کروڑ ڈالر ہوگئے

جمعہ کو مرکزی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مائع زرمبادلہ کے ذخائر 19 دسمبر 2025 تک 21.022 بلین ڈالر تھے، جس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ذخائر 15.903 بلین ڈالر تھے۔مرکزی بینک نے کہا ہے کہ 19 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جوبنیادی طور پر معمول کی آمد اور ادائیگیوں کی وجہ سے 15.9025 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5.120 بلین ڈالر رہے، جس سے ملک کے کل مائع غیر ملکی ذخائر 21.0226 بلین ڈالر ہو گئے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 19 دسمبر2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ملین امریکی ڈالر کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 15,902.5 ملین امریکی ڈالر ہو گئے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین