38.1 C
Islamabad

طیارہ حادثہ معاوضہ ادا کرنے کاحکم

اسلام آناد کے ڈسٹرکٹاینڈسیشن جج نے 2010 میں ائیر بلیو طیارہ حادثہ کیس میں نجی ائیر لائن کے خلاف اپیلوں کا فیصلہ سناتے ہوئے ائیر بلیو کی مینجمنٹ کو حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو 5 ارب 44 کروڑ معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے
اسلام آباد 2010 میں ایئر بلیو کے طیارے کو حادثہ پیش آنے کا واقعہ ہوا تھا طیارہ حادثے میں ہونے والے نقصانات کے لیے معاوضے کے سول دعویٰ جات پر فیصلہ سنایا ہے *عدالت نے ایئر بلیو کی تمام 8 اپیلیں خارج کردی*عدالت نے ایئر بلیو پر فی اپیل 1 لاکھ جبکہ مجموعی طور پر 80 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا**عدالت نے ائیر بلیو کو 05 ارب 41 کروڑ 78 ہزار روپے روپے کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا**عدالت نے متاثرین کی 08 اور ائیر بلیو کی 08 اپیلوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر رسول بخش میرجت نے تحریری فیصلہ جات جاری کردئیےمتاثرہ سمیرا نوید چوہدری اور دو دیگر کو 143.189 ملین راشد ذوالفقار اور چار دیگر کو 630.94 ملین رقم محمد الیاس کو 1101.868 ملین
گوہر رحمان کو 507.348 ملین، جنید الزماں حامد کو 996.048 ملین محمد جاوید خان کو 857.025 ملین، سلیمہ راجپوت کو 572.666 ملین اور کرنل (ر) شمیم ​​اختر 606 ملین بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے
متاثرین نے سول جج کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی سول جج نے اپنے فیصلہ جات میں جزوی طور پر فی کس ایک کروڑ روپے کی حد تک معاوضے کی اجازت دی تھی۔ عدالت نے ائیر بلیو کو خواہ مخواہ کی درخواست بازی اور عدالتی وقت کے ضیاع کرنے پر جرمانہ عائد کیا متاثرین کی اپیلیں ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت رہیں

بعدازاں ہائیکورٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے واپس سیشن ججز کے دائرہ اختیار میں دے دیں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین