29.3 C
Islamabad

راجا ناصر قتل کیس 12 ملزمان کو عمر قید کی سزا

اسلام آباد

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ کی عدالت نے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما راجہ ناصر حنیف سمیت 4 افراد کے قتل کیس میں نامزد 12 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی، عدالت کیجانب سے قتل کیس کا فیصلہ جاری کردیا گیا، جس میں عدالت نے ملزمان کو دیگر مختلف دفعات کے تحت بھی 16 سال قید کی سزا سنائی جبکہ ملزمان کو جرمانے کی سزا اور معاوضے کا بھی حکم دیاگیا، عدالت نے 3 ملزمان کو عدم ثبوتوں کی بنیاد پر باعزت بری کردیا،عدالت نے راجہ رضی ،سہیل، ساجد الرحمن، محب الرحمان، ندیم، سعد، فہد، ماہد عباسی،فہیم عباسی، نادر، فیضان اور محمد حفیظ کو سزا سنائی،سزا یافتہ راجہ رضی الرحمن ،سہیل اور ساجد تینوں سگے بھائی ہیں،سزا یافتہ ندیم عباسی باپ جبکہ سعد، فہد اور ماہد بیٹے ہیں۔مجرمان نے فائرنگ کر کے 4 افراد راجہ ناصر حنیف، ہارون قدیر، عدنان اور عمران کو قتل کیا تھا،مقتول راجہ ناصر حنیف اور مجرمان کے درمیان خاندانی زمین و جائیداد کا تنازعہ تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین