اسلام آباد ہائیکورٹ نے لین دین کے تنازعے پر سابق سی ای او پاکستان ائیر لائن مشرف رسول کی جانب سے درج مقدمے میں ,لاہور اور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور ان کی والدہ کو بغیر وارنٹ اغواء کرنے والی اسلام پولیس کی ٹیم پر ایک لاکھ فی کس جرمانہ عائد کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس کو ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم بھی دے دیا ہے عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے محفوظ فیصلہ سنایا ہے سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول کا شہری وقاص احمد، سہیل علیم کے ساتھ لین دین کا تنازعہ تھا جس پر ان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا عدالت نے
*وقاص احمد اور سہیل علیم کیخلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے عدالت نے اپنے حکم نامے میں مقدمے کے تفتیشی افسر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم*دیا ہے جبکہ
بغیر وارنٹ لاہور چھاپہ مارنے والی ٹیم میں شامل تمام پولیس اہلکاروں کو بھی ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا
جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیاتفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا
وقاص احمد کی اہلیہ اور تین بچیوں کو اسلام آباد پولیس لاہور سے اٹھا کر لائی تھی عدالت کا آئی جی اسلام آباد کو ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم دے دیا ہے عدالت نے ہدایت کی ہے کہ آئی جی اسلام آباد ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری محکمانہ کاروائی کرکے رپورٹ دیں
وقاص احمد اور ان کی اہلیہ کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ نمبر658/25 درج کیاگیا تھا،
