26.7 C
Islamabad

قرض کو پائیدار ی کا نیا نام نہیں دیا جا سکتا ،سرمایہ کاری لانا ہو گی ‘ مدثر مسعود چوہدری

امریکہ ،سعودیہ سے قربت کے تعلقات سے استفادہ کرنے کی عملی مرتب کی جائے’سینر وائس چیئرمین پیاف

لاہور: پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف)کے سینئر وائس چیئرمین و سابقہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مدثر مسعود چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کوایک ایسا پائیدار فریم ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس پر عملدرآمد سے پاکستان کی ساکھ کو بہتر بنا یا جا سکے ،قرض سے کسی بھی صورت معاشی ترقی ممکن نہیں ہوسکتی اس لئے ہمیں سرمایہ کاری کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ قرض لینے کو پائیدار ی کا نیا نام نہیں دیا جا سکتا  بلکہ یہ ایک بوجھ ہے جس کے نیچے ہم بری طرح دب چکے ہیں ،پاکستان کو امریکہ سے انتہائی قربت کے تعلقات اور سعودی عرب سے ہونے والے باہمی دفاعی معاہدے سے استفادہ کرنے کیلئے فی الفور حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے۔ پاکستان کو اصلاحات کے ساتھ اپنی استعداد کار میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ، پاکستان کے نجی شعبے کو یہ مواقع دئیے جائیں کہ وہ حکومتی سرپرستی میں مختلف ممالک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو ڈھونڈیں اور پاکستان میں جوائنٹ ونچر کریں جس سے نہ صرف سرمایہ بلکہ جدید ٹیکنالوجی بھی پاکستان آئے گی ۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین