40.5 C
Islamabad

جیٹ سکی ورلڈ چیمپئن شپ ،متحدہ عرب امارات نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

متحدہ عرب امارات کے جونیئر رائیڈر علی العلی نےجیٹ سکی ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ ہنگری کے شہر جیورزمولی میں منعقدہ جیٹ سکی ورلڈ چیمپئن شپ (سکی جونیئر 3.3 کیٹیگری) میں متحدہ عرب امارات کے جونیئر رائیڈر علی العلی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

جونیئر رائیڈر علی العلی نے ایک قابل ذکر سنگ میل حاصل کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔13 سالہ نوجوان نے تین انتہائی مسابقتی راؤنڈز میں 64 پوائنٹس سکور کیے ، جونیئر رائیڈر علی العلی اس مقابلے میں ایسٹونیا کے اینڈر ہوبرٹ لاری سے پیچھے رہ گئے، جنہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے طلائی تمغہ جیتا۔ ہنگری کے لاجوس کومونی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ فرانس کے میکسم آرتھبیس چوتھے نمبر پر رہے۔

علی العلی نے بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کرنے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے پر یو اے ای میرین سپورٹس فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔ہنگری چیمپئن شپ انٹرنیشنل جیٹ سپورٹس بوٹنگ ایسوسی ایشن (آئی جے ایس بی اے ) کیلنڈر میں سرکاری طور پر منظور شدہ ایونٹس میں سے ایک ہے، جس کا مقصد امریکا میں منعقد ہونے والے سالانہ ورلڈ فائنل سمیت بڑے عالمی مقابلوں میں ترقی کے لیے جونیئر کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین