ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی امریکا اور اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے۔ایرانی حکام نے علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کردی، ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملے میں علی لاریجانی کے بیٹے مرتضیٰ بھی شہید ہوگئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق علی لاریجانی کومشرقی تہران میں نشانہ بنایاگیا، وہ تہران کے مشرق میں اپنی بیٹی سے ملنے گئے ہوئے تھے۔علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا گیا کہ ایران کی پیاری اور قابل فخر قوم! مسلم عوام اور دنیا کے آزاد لوگو! خدا کا بندہ خدا سے جاملا، علی لاریجانی کےاکاؤنٹ پر مزید لکھا گیا کہ اللہ کے بندوں میں سے ایک بندہ شہید ہو گیا ہے
