38.4 C
Islamabad

بلوچستان میں دہشت گردی کی نئی لہر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 92 خوارج ہلاک 18 سکیورٹی اہلکار شہید

کوئٹہ، گوادر، پنجگور، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، تمپ اور پسنی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عمہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹ فورسز نے ان کارروائیوں کے دوران تین خودکش بمباروں سمیت مجموعی طور پر 92 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ گزشتہ دو دن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 133 تک پہنچ گئی ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے مختلف شہروں میں منصوبہ بندی کے تحت حملے کیے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم ناکام بنا دیے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران 15 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، جبکہ دہشت گرد حملوں میں 18 شہری جان سے گئے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین