36.7 C
Islamabad

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہائی سپیڈ ڈیزل 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر مہنگا

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 یوم کے لیئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 257 روپے 08 پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔حکومت ہر پندرہ دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے 15 فروری 2026 تک ہوگا۔اس سے قبل 15 جنوری کو ہونے والے جائزے میں حکومت نے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین