36.7 C
Islamabad

بیرسٹر فہد ملک قتل کیس سماعت ملتوی

اسلام آباد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پرمشتمل ڈویژن بنچ نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے مجرموں کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیلوں خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز مجرمان راجہ ارشد، راجہ ہاشم اور نعمان کھوکھر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران مقتول بیرسٹر فہد ملک کی والدہ اور بھائی جواد سہراب ملک اپنے وکیل خواجہ حارث کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے کہاکہ بیرسٹر فہد ملک کیس کے مدعی ملک طارق انتقال کر گئے ہیں،مجھے فہد ملک کی والدہ نے ہفتے کے روز وکیل کیا یے، استدعا ہے کہ کیس کی تیاری اور پاور آف اٹارنی جمع کروانے کے لیے وقت دیا جائے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ نے تینوں مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین