34.4 C
Islamabad

قومی ائیر لائن کے حصص کی نجکاری عارف حبیب کنسورشیم کی 115 ارب روپے کی سب بڑی بولی

اسلام آباد

 

قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دے دی ہے۔مشیر نجکاری کمیشن محمد علی کا کہنا ہےکہ قومی ائیرلائن کی نجکاری اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، حکومت کا مقصد قومی ائیرلائن کوبیچنا نہیں بلکہ اسے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، قومی ائیرلائن کی نجکاری سے ملک میں سرمایہ کاری آئےگی۔مشیر نجکاری کمیشن کے مطابق حکومت چاہتی ہے قومی ائیرلائن ماضی کی طرح بہتر ہو، قومی ایئرلائن کے 75 فیصدشیئرزکی آج بولی ہوگی، بولی سے حاصل رقم کا 92.5 فیصد حصہ قومی ائیر لائن کی بہتری پر خرچ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ دو تہائی پیمنٹ شروع میں اور ایک تہائی پیمنٹ بعد میں کی جا سکےگی، ہم نے بڈرز کو بولی کے بعد دو پارٹیز کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔بولی کے پہلے مرحلے میں لکی سیمنٹ نے101.5 ارب روپےکی بولی لگائی ہے جب کہ ائیربلیو نے 26 ارب 50 کروڑ روپےکی بولی لگائی ہے۔عارف حبیب کنسورشیم گروپ نے 115 ارب روپےکی سب سے زیادہ بولی لگائی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین