27.7 C
Islamabad

انڈیا کی رسوائی ختم نہ ہوئی،نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز 37 سال بعد 1-2سے اپنے نام کرلی

نیوزی لینڈ نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں بھارت کو 41 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

اندور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 337 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا، جس کے جواب میں بھارت ٹیم پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 296 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ ویرات کوہلی کی 54 ویں سنچری کے باوجود بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین